عالمی برادری افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی حمایت کرے ملیحہ لودھی
آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے تمام گروپوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جارہی ہے، مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ
افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مفاہمتی عمل میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، ملیحہ لودھی فوٹو: فائل
FAISALABAD:
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو افغان حکومت اور طالبان کے درمیان شروع ہونے والے حالیہ امن مذاکرات کی حمایت کرنی چاہیے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کے دوران ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاک فوج آپریشن ضرب عضب کے دوران دہشت گردوں کے تمام گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کررہی ہے۔ افغان صدر اشرف غنی اور وزیراعظم نوازشریف کے درمیان حالیہ ملاقاتوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔ دونوں ملکوں نے اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف کسی صورت استعمال نہیں ہونے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مجوزہ مفاہمتی عمل میں پاکستان ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے چین کی جانب سے افغانستان میں امن کے لئے مذاکرات اور معاشی ترقی کے لئے مدد فراہم کرنے میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے ان مذاکرات کی حمایت اور انہیں تباہ کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے۔