سندھ کے مفاد میں ایم کیو ایم کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیںآصف زرداری
پی پی کے اراکین سندھ اسمبلی کی اکثریت نے متحدہ کی حکومت میں شمولیت کے فیصلے کی تائید کردی
ایم کیوایم اور پی پی پرانے اتحادی ہیں، سینیٹ الیکشن میں بھی متحدہ نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا، سابق صدر، فوٹو:فائل
KARACHI:
سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ کے مفاد میں ایم کیو ایم کو اپنے ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر اور شریک چیرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے پی پی کے اراکین سندھ اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں بڑی تعداد میں اراکین اسمبلی سمیت پی پی کے دیگر رہنما بھی شریک ہوئے جب کہ اس موقع پر سابق صدر نے سندھ حکومت میں ایم کیوایم کی شمولیت سے متعلق اراکین سے رائے طلب کی جس پر اراکین کی اکثریت نے اسے پارٹی قیادت کا فیصلہ قرار دیتے ہوئے اس کی تائید کی۔
ذرائع کے مطابق ظہرانے میں شریک اراکین کی اکثریت کی جانب سے فیصلے کی تائید پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ وہ ایم کیوایم کی سندھ حکومت میں شمولیت سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کو ٹاسک دیں گے، ایم کیوایم اور پی پی پرانے اتحادی ہیں، سینیٹ الیکشن میں بھی متحدہ نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا اس لیے سندھ کے بہترین مفاد میں ایم کیوایم کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں سندھ میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی، سندھ میں حکمرانی پر باتیں کرنے والوں کو سینیٹ انتخابات کی شفافیت کو بھی مد نظر رکھنا چاہئے۔