کراچی پر امن شہر بن چکا ہے وزیراعلیٰ سندھ کا دعویٰ

نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے دہشت گردی کے خلاف لڑرہے ہیں جس میں وفاق اور فوج کا بھرپورتعاون حاصل ہے، قائم علی شاہ

صوبے میں اغوا برائے تاوان کا ایک بھی کیس نہیں ہوا، وزیراعلیٰ سندھ، فوٹو:فائل

KARACHI:
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی پر امن شہر بن چکا ہے جب کہ سندھ میں بھی امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں قائم علی شاہ سے اٹلی کے سفیر نے ملاقات کی جس میں کراچی میں امن وامان سمیت صوبے بھر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی پر امن شہر بن چکا ہے جس کے بعد لوگ شہر میں رات گئے اپنے معمولات میں مشغول رہتے ہیں جب کہ سندھ میں بھی امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے اور صوبے میں اغوا برائے تاوان کا ایک بھی کیس نہیں ہوا۔

قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے دہشت گردی کے خلاف لڑرہے ہیں جس میں وفاقی حکومت اور فوج کا بھرپور تعاون حاصل ہے، صوبے میں امن وامان کے لیے سندھ حکومت کے پاس جامع میکنزم موجود ہے، سندھ پولیس کو جدید تربیت، اسلحہ اور گاڑیاں فراہم کیں ہیں اس کے علاوہ سندھ پولیس میں نئے ونگزبھی کھول رہے ہیں۔
Load Next Story