پنجاب کی مختلف جیلوں میں مزید 4 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

گلستان خان، رب نواز اور طالب کو اڈیالہ جیل میں تختہ دار پر لٹکایا گیا۔

عبدالستار خان کو میانوالی میں پھانسی دی گئی۔ فوٹو:فائل

پنجاب کی مخلتف جیلوں میں آج بھی موت کے 4 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق سنٹرل جیل میانوالی میں جیل حکام نے علی الصبح سزائے موت کے مجرم عبدالستار خان کو پھانسی دے دی۔ پھانسی سے قبل مجرم کی اہلخانہ سے ملاقات بھی کرائی گئی۔ عبدالستار نے 1992 میں ذاتی دشمنی پر ایک شخص کو قتل کیا تھا جس کا جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت سنائی گئی۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بھی سزائے موت کے 3 مجرموں گلستان خان، طالب اور رب نواز کو قتل کے جرم میں پھانسیا دی گئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے 9 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا گیا تھاجب کہ اس سے ایک روز قبل 12 مجرموں کو پھانسی دی گئی تھی۔
Load Next Story