گورنر سندھ عشرت العباد کو تبدیل نہیں کیا جارہا آغا سراج درانی

صوبے میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں، اسپیکر سندھ اسمبلی

کراچی سمیت سندھ بھر میں رینجرز آپریشن کی حمایت کرتے ہیں، آغا سراج درانی، فوٹو:فائل

KARACHI:
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہےکہ سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں اور نہ ہی صوبے کے گورنر کو تبدیل کیا جارہا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق آغا سراج درانی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے احکامات ملے تو پیپلزپارٹی بھرپور حصہ لے گی تاہم اس سے قبل مردم شماری ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جرائم کے خاتمے کے لیے کراچی سمیت سندھ بھر میں رینجرز آپریشن کی حمایت کرتے ہیں۔

آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں اور نہ ہی صوبے کے گورنر کو تبدیل کیا جارہا ہے۔
Load Next Story