شاپنگ اسٹور مفت انٹرنیٹ دےکر معلومات اکٹھی کرنے لگے
ریٹیلرز اپنے صارفین کی عادتوں کا ڈیٹا جمع کرکے ان کا جائزہ لیتے ہیں تاکہ اپنی سروسز کو بہتر کرسکیں۔
نئی تکنیک کی مدد سے صارفین کے بارے میں ان کے فون سے بہت کچھ معلوم ہوسکتا ہے۔فوٹو : فائل
آسٹریلیا کے بڑے ریٹلر اپنے شاپنگ اسٹورز میں صارفین کو مفت انٹرنٹ فراہم کرکے ان کے بارے میں بے حد اہم معلومات جمع کررہے ہیں۔
برسوں سے بڑے آن لائن ریٹلرز اپنے صارفین کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے صارفین کے استعمال کی جانے والی ویب سائٹس اور انٹرنٹ کے عام استعمال کی نگرانی کرتے تھے لیکن اب یہ مشکل آسان ہوگئی ہے۔ اب نئی تکنیک کی مدد سے صارفین کے بارے میں بہت کچھ معلوم ہوسکتا ہے وہ بھی صرف ان کے فون کے ذریعے۔ ان کا فون اب نگرانی کرنے کا ذریعہ بن گیا ہے۔
بڑے ریٹلرز، مالز، شراب خانے، کیفے، اور ریسٹرورانٹس، دن با دن اپنے صارفین کو مفت وائی فائی فراہم کررہے ہیں اور اس کے بدلے میں صارفین کے ڈجیٹل ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ اس کے بعد یہ ریٹیلرز اپنے صارفین کی عمر، جنس، اور براؤزنگ عادتوں کا بارے میں ڈیٹا جمع کرکے ان کا جائزہ لیتے ہیں تاکہ اپنی سروسز کو بہتر کرسکیں۔