مستونگ میں شر پسندوں نے 5 آئل ٹینکرز کو آگ لگا دی 4 ڈرائیور اغوا
حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، لیویز حکام
شرپسندوں کے حملے میں آئل ٹینکرز کو جزوی نقصان پہنچا ، لیویز حکام. فوٹو: فائل
لاہور:
کرد گاب کے علاقے میں شرپسندوں نے 5 آئل ٹینکرز کو آگ لگا کر 4 ڈرائیوروں کو اغوا کر لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شرپسندوں نے مستونگ کے علاقے کردگاب میں 5 آئل ٹینکرز کو آگ لگادی جب کہ 4 ڈرائیورز کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔ دوسری جانب لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کے حملے میں آئل ٹینکرز کو جزوی نقصان پہنچا جب کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔