یوم پاکستان پر ہونے والی پریڈ ہی اصل پاکستان ہے اسپیکر ایاز صادق
پوری قوم دہشت گردی کے خلاف ہیں اور پہلی بار آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ پر پوری پارلیمنٹ متحد ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
عالمی سطح پر پاکستان کا غلط تصور پیش کیا جا رہا ہے حالانکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، سردار ایاز صادق فوٹو: فائل
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملک میں مضبوط جمہوریت چاہتے ہیں اور یوم پاکستان کے حوالے سے منعقد کی گئی آج کی پریڈ ہی اصل پاکستان ہے۔
اسلام آباد میں اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پہلی بین الاقوامی پاکستانی نژاد پارلیمنٹرینز کانفرنس منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ ملک کی تمام جماعتیں اور طبقات دہشت گردی کے خلاف ہیں اور پہلی بار آپریشن ''ضرب عضب'' پر پوری پارلیمنٹ متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا غلط تصور پیش کیا جا رہا ہے حالانکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور اس ناسور کا خاتمہ کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا تاہم پاکستانی نژاد پارلیمنٹرینز دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت تصویر موثر انداز میں پیش کر رہے ہیں۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں 43 پاکستانی نژاد ارکان اسمبلی ہیں جو پاکستان کا تصور بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، پاکستانی نژاد غیر ملکی ارکان پارلیمنٹ کی ایسوسی ایشن بنانا چاہتے ہیں جس کا مرکز پاکستان کی قومی اسمبلی ہوگی جب کہ پاکستانیوں کا بیرون ملک پارلیمنٹ میں نمایندگی کرنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔