کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا بیرئیرز کے خلاف آپریشن

تین ہٹی، مارٹن کوارٹرز اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھاری مشینری کی مدد سے بیرئیر اور وہاں موجود رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا

رینجرز نے عوام کو شہر میں لگائے گئے بیرئیرز اور رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت کی تھی فوٹو: فائل

KHANEWAL:
رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے بیرئیر اور رکاوٹیں ہٹادی ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں رینجرز نے تین ہٹی، مارٹن کوارٹرز اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھاری مشینری کی مدد سے بیرئیر اور وہاں موجود رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا ہے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

واضح رہے کہ رینجرز نے عوام کو شہر میں لگائے گئے بیرئیرز اور رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔
Load Next Story