غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کی مخالفت کریں گے آصف زرداری
شریک چیرمین پیپلزپارٹی نے غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا
بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہئیں،سابق صدر، فوٹو:فائل
پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی غیرجماعتی بلدیاتی انتخابات کی مخالفت کرے گی اور اس کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کریں گے کیونکہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہئیں۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دیں کہ غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کے خلاف درخواست دائر کرنے کے لیے بہترین وکلا کی خدمات حاصل کی جائیں جب کہ کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں اور پارٹی عہدیداران عوامی رابطہ مہم شروع کردیں۔