آسٹریلیا کب کب ورلڈ چیمپیئن بنا

آسٹریلیا نے پہلی بار میگا ایونٹ کا فائنل 1987 میں جب کہ آخری 2015 میں جیتا

آسٹریلیا نے پہلی بار میگا ایونٹ کا فائنل 1987 میں جب کہ آخری 2015 میں جیتا. فوٹو: رائٹرز

QUETTA:
کرکٹ کی تاریخ میں پہلا ورلڈ کپ 1975 میں کھیلا گیا جس کے بعد سے اب تک 11 میگا ایونٹ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 5 مرتبہ چیمپین بننے کا اعزاز آسٹریلیا نے حاصل کیا۔

آسٹریلیا نے پہلی بار ورلڈ چیمپیئن بننے کا اعزاز 1987 میں مشترکہ طور پر پاکستان اور بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں حاصل کیا جس میں کینگروز نے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دی۔ آسٹریلیا کو دوسری بار ورلڈ چیمپین بننے کے لئے 12 سال کا انتظار کرنا پڑا اور پھر 1999 کے فائنل میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


آسٹریلیا نے 2003 اور 2007 کے ورلڈ کپ میں بھارت اور سری لنکا کو شکست سے دوچار کر کے مسلسل تیسری بار ورلڈ چیمپین بننے کا سہرا اپنے سر سجایا۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ 2015 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر کینگروز نے پانچویں بار چیمپیئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

 

Load Next Story