عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں مشترکہ فوج بنانے پر اتفاق
مشترکہ فوج 40 ہزار ایلیٹ فوجیوں پر مشتمل ہوگی جو خطے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کردار ادا کرے گی
حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائیاں ان کے ہتھیار ڈالنے تک جاری رہے گی,،سربراہ عرب لیگ فوٹو: اے ایف پی
عرب لیگ میں شامل ممالک کے سربراہوں نے خطے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ فوج تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق مصر کے شہر شرم الشیخ میں عرب لیگ کے سربراہ اجلاس کے دوران خطے میں چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ فوج تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے کہا ہے کہ مشترکہ فوج 40 ہزار ایلیٹ فوجیوں پر مشتمل ہوگی، جس کی تشکیل اعلیٰ سطح کا پینل کرے گا جو عرب ممالک کے فوجی سربراہان کی نگرانی میں کام کرے گا۔ مشترکہ فورس خطے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اہم کردار ادا کرے گی۔
دوسری جانب عرب لیگ کے سربراہ نبیل العربی کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت میں حوثیوں کے خلاف جاری فوجی کارروائیاں ان کی جانب سے ہتھیار ڈالنے تک جاری رہے گی۔
https://www.dailymotion.com/video/x2l14ls_arab-league-agrees-to-set-up-joint-force_news