یمن میں عرب اتحادی افواج کی بمباری 12 حوثی باغی ہلاک

اتحادی طیاروں نے دارالحکومت میں باغیوں کے زیرقبضہ فوجی مرکزپربمباری کرکے ان کی عسکری قوت کو شدید نقصان پہنچایا۔

اتحادی طیاروں نے بیدا صوبے سے شورش زدہ صوبے عدن جانے والے باغیوں کے قافلے پر بمباری کی،غیرملکی خبرایجنسی۔ فوٹو:فائل

KARACHI:
یمن میں عرب اتحادی افواج کے طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 12 حوثی باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔


غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتحادی افواج کے طیاروں نے دارالحکومت صنعا کے شمالی حصے میں حوثی باغیوں کے زیرقبضہ فوجی مرکزپر بمباری کر کے ان کی عسکری قوت کو شدید نقصان پہنچایا جب کہ طیاروں نے بیدا صوبے سے شورش زدہ صوبے عدن جانے والے باغیوں کے قافلے پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں 12 باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب عرب اتحادی افواج کے طیاروں نے حاجا صوبے میں المزرک کیمپ کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔
Load Next Story