کوئٹہ میں گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے 2 افراد جاں بحق

حمام میں کام کرنے والے 2 بھائی رات کو کوئلہ جلا کر سوگئے جہاں بعد ازاں گیس بھر گئی

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
سریاب کےعلاقے میں گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں پیش آیا جہاں منڈی بہاؤ الدین سے تعلق رکھنے والے 2 سگے بھائی حمام میں کام کرنے کے بعد رات کو کوئلہ جلا کر سوگئے اور گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے، واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا۔
Load Next Story