رات کے وقت ٹریفک حادثات سے بچانے کے لئے خصوصی کلر تیار
’’لائف پینٹ‘‘ رات کے وقت گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس کی روشنی کو منعکس کرتا ہے
لائف پینٹ کسی بھی سطح پر لگائے جانے کے 10 روز تک اپنی افادیت برقرار رکھتا ہے۔ فائل فوٹو
KARACHI:
برطانوی ماہرین نے رات کے وقت لوگوں کو ٹریفک حادثات سے بچانے کے لئے خصوصی کلر تیار کیاہے۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق سویڈن کی کار ساز کمپنی وولو نے برطانوی ادارے گرے لندن کے اشتراک سے خاص رنگ تیار کیا ہے جو رات کے وقت گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس کی روشنی کو منعکس کرتا ہے۔ ماہرین نے اس رنگ کو ''لائف پینٹ'' کا نام دیا ہے۔ لائف پینٹ کسی بھی سطح پر لگائے جانے کے 10 روز تک اپنی افادیت برقرار رکھتا ہے۔
وولوکمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نک کونر کا کہنا ہے کہ صرف برطانیہ میں ہر سال 19 ہزار سائیکل سوار ٹریفک حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔ اس لئے لائف پینٹ کے ذریعے ٹریفک حادثات میں اور جانی نقصان میں کمی ہوسکے گی۔