امریکا میں ساس نے مرنے کے کئی سال بعد داماد کی جان لے لی

اسٹیفن اپنی ساس کی قبر کے سرہانے بیٹھ کر کتبہ سجارہا تھا کہ کتبے کا پتھر عدم توازن کی وجہ سے اس پر آگرا

گرینائٹ پتھر کا بنا کتبہ 180کلو گرام وزنی تھا۔ فوٹو: فائل

لاہور:
امریکی ریا ست پینسلوینیا میں ایک شخص ساس کی قبر کے کتبے تلے دب کر ہلاک ہوگیا۔


جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی ریاست پینسلوینیا کی لیکاونّا کاؤنٹی میں 74 سالہ اسٹیفن وائےٹَیک اور اپنی اہلیہ لوسی کے ہمراہ ساس کی قبر کی صفائی اور تزئین میں مصروف تھے کہ قبر کا 180 کلو گرام وزنی کتبہ ان پر آگرا۔ اسٹیفن کی اہلیہ نے پہلے خود اپنے شوہر پر پڑے کتبے کو ہٹانے کی کوشش کی، ناکامی پر لوسی نے قبرستان کے نگراں کو بلا لیا لیکن وہ دونوں بھی اسٹیفن کو نکالنے میں کامیاب نہ ہوسکے جس کے بعد انہوں نے پولیس کو طلب کیا۔ جب تک پولیس موقع پر پہنچی اسٹیفن منوں وزنی کتبے کے نیچے دم توڑ چکے تھے۔

 
Load Next Story