پال واکر حادثہ میں پورشے کار کا قصور نہیںکمپنی

کار غلط استعمال ہوئی یا پھر مینٹیننس صحیح نہیں تھی،ڈرائیور کی بیوہ کا الزام غلط ہے

کرسٹین روڈاز نے اپنے مقدمے میں دعویٰ کیا تھا کہ یہ حادثہ جس میں واکر اور روڈاز ہلاک ہوگئے کار کے سسپنشن سسٹم کی خرابی اور ناکافی حفاظتی سہولتوں کی وجہ سے پیش آیا تھا ۔ فوٹو : اے ایف پی

FAISALABAD:
آنجہانی اداکار پال واکر کی آخری فلم ''فیورس 7 '' کا گزشتہ روز ہالی ووڈ میں پریمیئر ہوا جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی اور اپنے ساتھی اداکار کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ دوسری طرف کار کمپنی پورشے نے اس الزام پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے کہ وہ المناک حادثہ جس میں '' فاسٹ اینڈ فیوریس '' کے اداکار پال واکر اور ان کا ڈرائیور روجر روڈاز ہلاک ہوگئے۔


کار کی بنیادی خرابی کے باعث پیش آیا تھا۔ کمپنی پر مسز کرسٹین روڈاز کی طرف سے دائر کردہ مقدمے میں کمپنی کے جواب میں کہا گیا ہے کہ 2005ء کی پورشے کیریا جی ٹی جو نومبر 2013 ء میں اس حادثے کا شکار ہوئی یا تو غلط طور پر استعمال کی گئی یا اس کی مینٹیننس صحیح نہیں کی گئی۔

کرسٹین روڈاز نے اپنے مقدمے میں دعویٰ کیا تھا کہ یہ حادثہ جس میں واکر اور روڈاز ہلاک ہوگئے کار کے سسپنشن سسٹم کی خرابی اور ناکافی حفاظتی سہولتوں کی وجہ سے پیش آیا تھا، جب کہ لاس اینجلس کائونٹی شیرف ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ایسے علاقے میں جہاں اسپیڈ کی لمٹ 45 میل ہے یہ کار 80، 90 میل کی رفتار سے چلائی جارہی تھی اور اوور اسپیڈنگ کی وجہ سے بجلی کے کھمبے اور قریبی درختوں سے ٹکرا گئی۔
Load Next Story