جوڈیشل کمیشن کا آرڈیننس جاری ہوگیا تحریک انصاف اب اسمبلیوں میں واپس آئے اسحاق ڈار

ملک کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے اور معاشی حالات بہتری کی جانب جارہے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

ریونیو میں کمی کے باجود بجٹ خسارہ نہیں بڑھنے دیا جائے گا، اسحاق ڈار فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا آرڈیننس جاری ہونے کے بعد تحریک انصاف کو اسمبلیوں میں واپس آجانا چاہئے۔


اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا آرڈیننس جاری ہوچکا لہٰذا تحریک انصاف کو چاہئے کہ وہ انتخابی دھاندلی کے حوالے سے بیانات دینے کے بجائے اسمبلیوں میں واپس آئے اور قانونی اصلاحات میں اپنی ذمہ داری ادا کرے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے اور معاشی حالات بہتری کی جانب جارہے ہیں، 2017 تک ایس آر اوز کا اجرا مکمل طور پر ختم کر دیں گے اور ریونیو میں کمی کے باجود بجٹ خسارہ نہیں بڑھنے دیا جائے گا۔
Load Next Story