بدعنوانی کے مقدمے میں بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی ضمانت منظور

جومقدمات قائم کئے گئے اس کا مقصد مجھےاورمیری جماعت بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ہے،خالدہ ضیا

خالدہ ضیا 3 ماہ نظربند رہنے کے بعد سخت سیکیورٹی میں انسداد بدعنوانی عدالت میں پیش ہوئیں۔ فوٹو:فائل

لاہور:
بنگلا دیش میں انسداد بدعنوانی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی ضمانت منظور کرلی ہے۔


غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا میں اپنے دفتر میں نظر بند سابق وزیراعظم خالدہ ضیا 3 ماہ بعد اپنے دفتر سے باہر آئیں اور سخت سیکیورٹی میں انسداد بدعنوانی کی مقامی عدالت میں پیش ہوئیں جہاں انہوں نے مقدمات میں ضمانت کی درخواست کی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے بدعنوانی کے 2 مختلف مقدمات میں ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے۔

واضح رہے کہ خالدہ ضیا پر اپنے دورِ اقتدار میں خیراتی رقوم میں سے ہزاروں ڈالر کی خوردبرد کے الزامات ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے جو مقدمات ان پر قائم کئے گئے اس کا مقصد ان کو اوران کی جماعت بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ہے۔
Load Next Story