کترینہ پہلی مرتبہ سدھارتھ ملہوترا کیساتھ عشق لڑائیں گی

شوبز ڈیسک  بدھ 8 اپريل 2015
فرحان اختر کی اس رومانوی فلم کی ہدایات ماضی میں انکی معاون ہدایاتکارہ نتیا مہرہ دیں گی ۔  فوٹو : فائل

فرحان اختر کی اس رومانوی فلم کی ہدایات ماضی میں انکی معاون ہدایاتکارہ نتیا مہرہ دیں گی ۔ فوٹو : فائل

ممبئ: بالی ووڈ فلسماز فرحان اختر جواپنی نئی فلم کے لیے ہیرو اور ہیروئن کی تلاش میں تھے انہوں نے نئی جوڑی تلاش کرلی ہے جو کہ پردہ اسکرین پر پہلی مرتبہ ایک ساتھ نظرآئے گی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز فرحان اختر نے کترینہ کیف اور سدھارت ملہوترا کو مرکزی کرداروں میں کاسٹ کرلیا گیا یہ پہلا موقع ہوگا کہ دونوں سینما اسکرین پر ایک ہی فلم میں رومانس کرتے نظرآئیں گے ۔

بتایا گیا ہے کہ دھرما پروڈکشن اورایکسل انٹرٹینمنٹ کی مشترکہ فلم محبت کی غیر معمولی کہانی پرمبنی ہے اور اس کی ہدایات نتیا مہرہ جو اس سے قبل لکشیا اور ڈان میں فرحان اختر کے ساتھ بطور اسسٹنٹ ہدایتکارہ کام کرچکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔