غلطی سے بھارت کا بارڈر عبور کرنے والا کاشف رہا ہوکر پاکستان پہنچ گیا
کاشف علی کے ساتھ چار مزید قیدیوں کولاہورمیں واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے
بھارت نے دوسرے قیدیوں کے ساتھ 13 سالہ کاشف کو بھی رہا کرکے واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کردیا۔ فوٹو: اے ایف پی
LARKANA:
غلطی سے بھارت کا بارڈر عبور کرنے والا 13 سال کا کاشف رہا ہوکر پاکستان پہنچ گیا۔
تیرہ سال کے کاشف کوبھارتی سکیورٹی فورسز نےحراست میں لے کر فرید کوٹ جیل منتقل کردیاتھا۔ 20 روز قبل فرید کوٹ جیل سے ایکسپریس نیوز کو کاشف علی کی ایک فوٹیج اور خط ملا ، جس میں کاشف نے اپنے بارے میں بتایا تھا۔ جس کےبعدایکسپریس نیوز نے اس کے اہل خانہ کواوکاڑہ میں ڈھونڈلیا اور کاشف کے بارے میں خبر نشر کی ، خبر نشر ہوتے ہی پاکستانی ہائی کمیشن بھی متحرک ہوا اور کاشف کی سفری دستاویزات تیار کرکے بھارتی حکام کو فراہم کیں۔
۔ان کاوشوں سےآج کاشف وطن واپس پہنچ گیا۔ کاشف علی کے ساتھ چار مزید قیدیوں کولاہورمیں واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔