جاپان دکاندار کتا انٹر نیٹ اسٹار بن گیا

شیبا کی وڈیوزکو لاکھوں افراد دیکھ کر محظوظ ہو رہے ہیں ۔

کتا، گاہکوں کو اپنی جانب متوجہ کر کے اپنی معصوم حر کتوں سے محظوظ کر تا نظر آتا ہے۔فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
کتے عام طور پر اپنی وفاداری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں مگر جاپان میں ایک کتا ایسا بھی ہے جو دکان ہی حفاظت ہی نہیں بلکہ وہاں آنیوالے گاہکوں کا دل بہلاتا ہے۔


اپنی اسی خوبی کی بنا پر انٹر نیٹ اسٹار بن گیا ہے بتایا گیا ہے کہ جاپان کے شہر ٹوکیو میں شیبا نامی کتا اپنی 72 سالہ مالکن ہیسکو سوزوکی کے ساتھ دکان پر بیٹھتا ہے اور آنے والے گاہکوں کو اپنی جانب متوجہ کر کے اپنی معصوم حر کتوں سے محظوظ کر تا نظر آتا ہے۔

یہ کتا کھیرا کھانے کا شوقین ہے اور کتے کی دلچسپ حرکتیں دیکھنے کے لئے لوگ اس کی مالکن کی دکان کا رخ کر تے ہیں اور اس کی وڈیو بنا کر انٹر نیٹ پر اپ لو ڈ کر رہے ہیں۔ شیبا کی وڈیوز کو انٹر نیٹ پر لاکھوں افراد دیکھ کر محظوظ ہو رہے ہیں ۔
Load Next Story