فواد خان نے سیف علی خان کو فلم ’’مسٹر چالو‘‘ سے باہر کردیا

فلم میں فواد خان کے مقابل پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کریں گی۔

فواد خان سے قبل سیف علی کو فلم کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

لاہور:
بھارتی اداکار اور ہدایت کار فرحان اختر کی فلم ''مسٹر چالو'' میں اب سیف علی خان کی جگہ فواد خان نظر آئیں گے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ''مسٹر چالو'' کے لئے اداکار کی تلاش فواد خان پر آکر ختم ہوگئی ہے اور بہت جلد پاکستانی چارمنگ ہیرو فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ فواد خان سے قبل سیف علی خان کو فلم میں ہیرو کے کردار کے لئے منتخب کیا گیا تھا تاہم فلم ''خوبصورت'' سے بالی ووڈ انڈسٹری میں شہرت پانے والے فواد خان نے چھوٹے نواب کو فلم سے باہر کردیا ہے، فلم میں فواد خان کے مقابل پریانکا چوپڑا اداکاری کے جلوے بکھیریں گی۔
Load Next Story