کراچی میں قوم کی بھابھی کا لقب ملنا کسی تحفے سے کم نہیں ریحام خان
عمران خان جیسا شوہر ہو تو اس سے بڑا کوئی زیور نہیں ہوسکتا،اہلیہ چیئرمین پی ٹی آئی
عمران خان جیسا شوہر ہو تو اس سے بڑا کوئی زیور نہیں ہوسکتا،اہلیہ چیئرمین پی ٹی آئی. فوٹو: ایکسپریس نیوز
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کی جانب سے تحفے میں ملنے والی جیولری لینے کراچی آئی تھی لیکن شہرقائد کے باسیوں نے "قوم کی بھابھی" کا لقب دے ڈالا جو کسی تحفے سے کم نہیں۔
عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ میڈیا سے بات کرنے لگے تو اچانک سونے کے سیٹ کا ذکر چھیڑ بیٹھے جس پرریحام خان نے برجستہ کہا کہ اسلام آباد سے کراچی تحفے میں ملنے والا سونے کا سیٹ لینے آئی تھی لیکن کراچی والوں نے قوم کی بھابھی کا لقب دے ڈالا جو کسی قیمتی تحفے سے کم نہیں جب کہ اس موقع پر ایک مشرقی بیوی کی طرح ریحام خان کا کہنا تھا کہ عمران خان جیسا شوہر ہو تو اس سے بڑا کوئی زیور نہیں ہوسکتا۔
اس سے قبل ریحام کراچی ایئرپورٹ پہنچیں تو میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان ورلڈ کپ کھیل رہے ہوتے تو میں ورلڈکپ دیکھنے کے لئے بھی جاتی اور اگر وہ ' کے ٹو' کو سر کریں گے تو میں وہاں بھی پہنچ جاؤں گی۔
https://www.dailymotion.com/video/x2m5ub6_reham-khan_news