جیکولین فرنینڈس دبئی کے ریتیلے ٹیلوں میں گانا عکسبند کروائیں گی

شوبز ڈیسک  ہفتہ 11 اپريل 2015
 2009میں فلم الہ دین سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ کی رواں برس کے دوران ایک فلم رائے بھی ریلیز ہوچکی ہے۔  فوٹو : فائل

2009میں فلم الہ دین سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ کی رواں برس کے دوران ایک فلم رائے بھی ریلیز ہوچکی ہے۔ فوٹو : فائل

ممبئی: سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس  اپنی آنے والی فلم ’’ڈیشوم‘‘ کی عکس بندی کے لیے 20روز کے لیے ابو ظہبی جائیں گی جہاں  ورن دھون کے ساتھ  گانے کی شوٹنگ کی جائے گی۔

29 سالہ اداکارہ نے بھارتی اخبار ’’ممبئی مرر‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس فلم میں میں ورن دھون کے ساتھ ایک اچھوتے اور بولڈ کردار میں نظر آئیں گیں ۔ اداکارہ کا کہناتھا کہ فلم  یں میرے اور ورون پرکچھ سین عکس بند ہوں گے جب کہ ریت کے ٹیلوں میں ایک گانا بھی فلمایا جائے گا۔

واضح رہے کہ  2009میں فلم الہ دین سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ کی رواں برس کے دوران ایک فلم رائے ریلیز ہوچکی ہے جب کہ وہ اس وقت دو ہندی فلموں بنگستان اور ’’برادر‘‘ ایک  ہالی ووڈ کی فلم ’‘’ڈیفینیشن آف فیر‘‘ اور ایک انگریزی فلم اکارڈنگ ٹو میتھیو میں کام کررہی ہیں اور انھیں رواں برس کے دوران ہی ریلیز کے جانے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔