فاسٹ بولر سہیل خان دورہ بنگلہ دیش سے ڈراپ
فاسٹ بولر سہیل خان ٹریننگ کیمپ کے چوتھے روز کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے۔
فاسٹ بولر سہیل خان کی جگہ اسکواڈ میں جنید خان کو شامل کرلیا گیا ہے،پی سی بی ذرائع۔ فوٹو:فائل
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر سہیل خان تربیتی کیمپ کے دوران انجرڈ ہوگئے جس کے بعد انہیں دورہ بنگلادیش سے ڈراپ کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر دورہ بنگلادیش کے لئے لگائے گئے تربیتی کیمپ کے چوتھے روز اچانک کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہیں کیمپ سے باہر بٹھا دیا گیا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق سہیل خان انجری کے باعث دورہ بنگلادیش میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکیں گے جب کہ ان کی جگہ اسکواڈ میں جنید خان کو شامل کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 13 اپریل کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی جبکہ قومی ٹیم دورہ بنگلہ دیش میں 3 ون ڈے ،ایک ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔