راجن پور میں بس اورٹرک میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق 20 زخمی
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں
زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال روجھان میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو : فائل
انڈس ہائی وے پر روجھان چوک کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راجن پور میں انڈس ہائی وے پر روجھان چوک کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال روجھان منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔