کنگ خان نے ’’گلوبل آئیکون ایوارڈ‘‘ بھی اپنے نام کرلیا
مداحوں کی جانب سے محبت اورعزت افزائی مل رہی ہے جس میں کوئی کمی نہیں آئی، شاہ رخ خان
بالی ووڈ اداکار نے ایوارڈ وصول کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا، فوٹو:فائل
بالی ووڈ کنگ خان کو سالانہ این آر آئی ایوارڈ کی تقریب میں سال کے ''گلوبل آئیکون ایوارڈ'' سے نوازا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق این آرآئی ایوارڈ کی تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی جس میں بالی ووڈ اداکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ پروقار تقریب میں بالی ووڈ کے کنگ خان کو سالانہ این آر آئی ایوارڈ کی تقریب میں سال کے''گلوبل آئیکون ایوارڈ'' سے نوازا گیا۔
ایوارڈ وصول کرنے کے بعد مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ انہیں سالہا سال سے مداحوں کی جانب سے محبت اورعزت افزائی مل رہی ہے جس میں کوئی کمی نہیں آئی ۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کنگ خان کی کامیڈی فلم ''ہیپی نیوایئر'' نے باکس آفس پر 100 کروڑ کا ریکارڈ بزنس کیا تھا جب کہ کنگ خان آئندہ فلم''فین'' اور''دل والے''میں نظرآئیں گے۔