بالی ووڈ کے بعد پاکستانی فنکار اب بھارتی کمرشلز میں بھی جلوہ گر
خوشی ہے کہ پاکستانی فنکاروں کے بعد ماڈلز کے لئے بھی بھارتی ماڈلنگ انڈسٹری کی راہیں کھل گئی ہیں، عدیل چوہدری
شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا میری خوش نصیبی ہے، عدیل چوہدری فوٹو: فائل
HYDERABAD:
پاکستانی مصنوعات کے کمرشلز میں بھارتی ایکٹرز کا کام کرنا کوئی نئی بات نہیں لیکن معروف گلوکار اور اداکار عدیل چوہدری پہلے پاکستانی بن گئے ہیں جو بھارتی کمرشل میں کام کر رہے ہیں اور وہ بھی میگا اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ۔
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران عدیل چوہدری نے کہا کہ انہیں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ وہ پہلے پاکستانی ماڈل کی حیثیت سے انڈین ماڈلنگ انڈسٹری میں قدم رکھ رہے ہیں۔ اس طرح فلم انڈسٹری کے بعد پاکستانی ماڈلز کے لئے بھی بھارتی ماڈلنگ انڈسٹری کے دروازے کھل گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان بھارت میں فلم انڈسٹری، ٹی وی اور ماڈلنگ کے 'کنگ' ہیں، ان کے ساتھ کام کرنا خوش نصیبی ہے۔
واضح رہے کہ عدیل چوہدری کئی بھارتی فلموں کے لئے گلوکاری بھی کرچکے ہیں اس کے علاوہ ان کی دو فلمیں ریلیز کے لئے تیار ہیں جو رواں سال ہی بڑی اسکرین کی زینت بنیں گی۔