پریانکا چوپڑا کی فلم’’میری کوم‘‘ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا
فلم ’’میری کوم‘‘ کو اسٹاک ہوم انٹر نیشنل فلم فیسٹول جونیئر(ایس آئی ایف ایف جے) میں بہترین فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا
فلم ’’میری کوم‘‘ میں بالی ووڈ اسٹار پر یانکا چوپڑا نے مرکزی کرداراداکیاتھا، فوٹو:فائل
بالی ووڈ حسینہ پریانکا چوپڑا کی فلم ''میری کوم '' نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ''میری کوم'' کو اسٹاک ہوم انٹرنیشنل فلم فیسٹول جونیر(ایس آئی ایف ایف جے) میں بہترین فلم قراردیتے ہوئے ''برونز ہارس ایوارڈ '' سے نوازا گیا جب کہ اس موقع پر فلم کے ہدایت کار اومنگ کمار کا کہنا تھاکہ ایوارڈ حاصل کرنا میرے اور میری ٹیم کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے اور جس مقصد کے لئے یہ فلم بنائی گئی تھی اس کا ثمر ہمیں مل گیا۔
واضح رہے کہ فلم ''میری کوم'' 5 ستمبر 2014 کو ریلیز کی گئی تھی جب کہ فلم بھارتی خاتون باکسر''مینگٹ چنگ نی جنگ میری کوم'' کی ذاتی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں کئی ایوارڈ اپنے نام کئے۔