بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد عاطف اسلم کا کنسرٹ منسوخ
عاطف اسلم کو 25 اپریل کو پونے میں منعقدہ ایک کنسرٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنا تھا
پاکستانی گلوکار عاطف اسلم بھی انتہا پسندبھارتیوں کے تعصب کا نشانہ بن گئے، فوٹو فائل
بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کا تعصب ایک بار پھر زور پکڑ چکا ہے جہاں گلوکار عاطف اسلم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں جس کے باعث ان کا کنسرٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔
بھارت میں پاکستانی گلوکاروں اور اداکاروں کو دھمکیاں دینا معمول کی بات ہے اور ایک بار پھر پاکستانی گلوکار عاطف اسلم بھی انتہا پسندبھارتیوں کے تعصب کا نشانہ بن گئے۔ نامور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے 25 اپریل کو بھارتی شہر پونے میں کنسرٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنا تھا تاہم بھارتی تنظیم شیوسینا کی جانب سے دھمکیوں کے بعد کنسرٹ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
کنسرٹ کے منتظم سنجے سیٹھی کا کہنا تھاکہ ہمارا تعلق آرٹ سے ہے اور ہم یہ ایونٹ منعقد کرانا چاہتے تھے لیکن اس صورتحال میں کنسرٹ کی منسوخی ہی مناسب ہے جب کہ ہمیں حب الوطنی کے ساتھ ساتھ اپنی قوم سب سے زیادہ عزیزہے۔
واضح رہے کہ ہندو انتہا پسنداس سے قبل بھی کئی پاکستانی فنکاروں اور اداکاروں کو دھمکیاں دے چکے ہیں۔