ہالی ووڈ کی 50 سالہ اداکارہ ساندرا بولاک دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار

50 سالہ اداکارہ ساندرا بولاک کو پیپلز میگزین نے دنیا کی خوبصورت خاتون قراردیتے ہوئے کہا "کوئی اور نہیں بس ساندرا"

حقیقی خوبصورتی کا تعلق ظاہری نقوش سے نہیں ہوتا،اداکارہ ساندرا بولاک فوٹو:فائل

QUETTA:
امریکا کے ''پیپلز میگزین'' نے ہالی ووڈ کی 50 سالہ اداکارہ ساندرا بولاک کو دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیاہے۔




پیپلز میگزین کے کور فوٹو شوٹ کے لیے خصوصی پوز دینے کے بعد ساندرا نے کہا کہ حقیقی خوبصورتی کا تعلق ظاہری نقوش سے نہیں ہوتا جب کہ خوبصورتی خاموش ہوتی ہے اور وہ توجہ نہیں مانگتی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو چاہئے اچھی ماں بنیں ، عزت دارنوکری کریں اور میں ان لوگوں کو زیادہ خوبصورت سمجھتی ہوں جو بننے کی کوشش نہیں کرتے ۔
Load Next Story