سبی میں بم دھماکا 4 افراد جاں بحق اور 19 زخمی

دھماکا خیز مواد سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جسے ایک ٹھیلے کے ساتھ کھڑا کیا گیا تھا، پولیس

واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا فوٹو: فائل

KARACHI:
چاکر روڈ پر موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 19 زخمی ہوگئے.


سبی پولیس کے مطابق دھماکا شہر کے مصروف ترین علاقے چاکر روڈ پر گھوڑا اسپتال کے قریب واقع حجام کی دکان کے سامنے ہوا۔ جس کے نتیجے میں 23 افراد زخمی ہوگئے جب کہ متعدد دکانوں اور قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو علاج کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جب کہ دیگر کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیزمواد سائیکل میں نصب تھا جوکہ ٹھیلےکے ساتھ کھڑی کی گئی تھی،واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم کسی قسم کی گرفتاری کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔
Load Next Story