حافظ آباد میں گاڑی سے 30 کلو چرس برآمد ڈرائیور گرفتار

پولیس نے سکھیکی کے قریب مشکوک گاڑی کی تلاشی لی تو اس کے خفیہ خانوں سے چرس برآمد ہوئی

پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور:
پولیس نے سکھیکی کے قریب ایک گاڑی سے 30 کلو گرام چرس برآمد کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے حافظ آباد میں سکھیکی کے قریب ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا اور جب گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس کے خفیہ خانوں سے 30 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
Load Next Story