کراچی میں آج تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات
تیز ہواؤں کے نتیجے میں دھول مٹی اڑنے سے حد نگاہ بھی کم ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
صوبے میں بارشوں کے پیش نظر رین ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی، فوٹو:فائل
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس سے دھول مٹی اڑنے کے باعث حد نگاہ بھی کم ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں آج تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کی رفتار 20 ناٹیکل میل تک جاسکتی ہے جب کہ تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ 4 سے 5 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے جس کے نتیجے میں دھول مٹی سے حد نگاہ بھی کم ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے صوبے میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے جس کے تحت صوبے بھرکے بلدیاتی عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ وزیر بلدیات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کی ساحلی پٹی خصوصاً کراچی کی انتظامیہ تمام حفاظتی انتظامات مکمل کرے اور ایم ڈی واٹر بورڈ تمام اضلاع کے چیف انجینئرز سے نالوں کی صفائی کا نظام درست کرائیں۔