برطانوی جوڑا 80 فٹ بلند تاروں پر شادی کرے گا

جوڑے کا رجسٹرارایک رنگ ماسٹرہوگا جو80 فٹ نیچے مدعو کیے گئے 100 مہمانوں میں کھڑا میگا فون کے ذریعہ جوڑے سے رابطہ کرے گا

بربسٹل کا رہائشی جوڑا تاروں پر کھڑے ہوکر ایک دوسرے کا انگھوٹھی پہنائے گا فوٹو : فائل

لاہور:
برطانوی جوڑے نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے انوکھا طریقہ ڈھونڈھ نکالا اور برسٹل کے رہائشی 37سالہ کرس بل اور 25سالہ فوبے بیکر اپنی مہمانوں سے 80 فلٹ اوپر لٹکتی تاروں پر شادی کریں گے کرس اور بیکر ایک سال سے اپنی شادی کا پروگرام ترتیب دے رہے ہیں۔


جوڑے کا رجسٹرار ایک رنگ ماسٹر ہوگا جو 80 فٹ نیچے مدعوں کیے گئے 100 مہمانوں میں کھڑا میگا فون کے ذریعہ جوڑے سے رابطہ کرے گا ، بربسٹل کا رہائشی جوڑا تاروں پر کھڑے ہوکر ایک دوسرے کا انگھوٹھی پہنائے گا،اس موقع پر مس بیکر نے کہا کہ ان کی شادی تاریخی ہوگی جب سے میں اور کرس ایک دوسرے سے ملے ہیں اور اس طریقے سے شادی کرنے کا خواب دیکھتے آئے ہیں ۔

کرس نے ہی مجھے رسی پر چلنا سکھانا شروع کیا تھا ، بیکر نے بہت نیچے بندھی ہوئی رسی پر چلنا شروع کیا اور پھر اسے بتدریج اونچا کرتے گئے جب کہ کرس بل نے کہا کہ انھوں نے ہمیشہ یہ خواب دیکھا لیکن وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ کوئی خاتون اس طرح سے شادی کرنے پر رضامند ہوگی۔
Load Next Story