عمریں چھپانے والے اب ہوشیارہوجائیں
مائیکرو سافٹ نے تصویر کے ذریعے عمر بتانے والی ویب سائٹ متعارف کرادی گئی
مائیکرو سافٹ کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی اس ویب سائٹ کو ’’ہاؤ ڈو آئی لک‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔فوٹو فائل
HARIPUR:
عمربتانے کے معاملے میں بہت سے لوگ محتاط انداز اختیار کرتے ہیں اور خواتین توعمر کے معاملے میں بہت ہی زیادہ حساس ہوتی ہیں لیکن اب عمرچھپانے والے لوگ ہوشیار ہوجائیں کیونکہ مائیکرو سافٹ نے ایسی ویب سائٹ متعارف کرادی ہے جس پر تصویر ڈال کرعمر کا پتا چلایا جاسکتا ہے۔
مائیکروسافٹ کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی اس ویب سائٹ کو''ہاؤ ڈوآئی لک'' کا نام دیا گیا ہے جس میں آپ تصویر کو اپ لوڈ کرکے کسی کی بھی عمر کا پتا چلا سکتے ہیں، ویب سائٹ پر موجود سافٹ ویئر تصویر کے خدوخال پڑھ کرعمر کا اندازہ لگانے کی کوشش کرتا ہے.
مائیکروسوفٹ کے مطابق اس کے ڈیولپرز نے صرف ایک دن میں اس ویب سائٹ کا مرکزی پروگرام بنایا ہے جس میں حقیقی وقت ( ریئل ٹائم) میں مشین لرننگ کے ذریعے کسی تصویر کا تجزیہ کیا جاسکتا ہے جب کہ اس ویب سائٹ کو پہلی مرتبہ کمپیوٹر ڈیولپرز کی سالانہ کانفرنس میں پیش کیا گیا تھا،یہ ویب سائٹ چہرے پر 27 اہم فیچرز کو نوٹ کرتی ہے جن میں ناک کے سات اہم پوائنٹس، ہونٹوں کے چھ مقامات، آنکھوں اور بھنوؤں کے کئی مقامات شامل ہیں جوعمر رسیدگی کو ظاہر کرتے ہیں۔ لیکن کسی بھی الگورتھم کے ذریعے اس کی 100 فیصد پیشگوئی نہیں کی جاسکتی جب کہ یہی خدوخال مجرموں کی شناخت اور عمر کا اندازہ لگانے میں بھی کام آتے ہیں۔
ویب سائٹ نے امریکی صدر باراک اوباما کی عمر 53 برس دکھائی جو بالکل ٹھیک ہے جب کہ مشہور اداکاربراڈ پٹ کو2 سال چھوٹا 49 برس کا دکھایا گیا لیکن حیرت انگیز طور پر56 سالہ میڈونا کو 37 برس کا ظاہر کیا ہے۔لیکن بعض صورتوں میں ویب سائٹ کی حقیقی عمریں بتانے میں ناکام رہی جس میں اداکار شاہ رخ خان، عامر خان سمیت دیگر اہم شخصیات کی عمریں ان کی حقیقی عمروں سے چھوٹی بتائیں گئیں۔
اس ویب سائٹ کے متعارف ہونے سے خاص کرایسی خواتین کی حقیقی عمریں عیاں ہوجائیں گی جوعمرکے ہندوسوں میں آگے ہی نہیں بڑھ رہی ہیں اس لیے اداکارہ میرا جی کو خاص طور پراس ویب سائٹ سے دور ہی رہنا چاہئے۔