فیس بک نے ڈویلپرز کیلئے اوپن پلیٹ فارم کا منصوبہ متعارف کرادیا
فیس بک نے ترقی پذیر اور غریب ممالک کے ڈویلپرز کے لیے ایک غیرمعمولی ویب سروس کا اعلان کیا ہے
سروس کو Internet.org کا نام دیا گیا ہے جس کے ذریعے غریب علاقوں اور پسماندہ ممالک کے افراد اپنی ڈیجیٹل مصنوعات کو اُبھرتی ہوئی عالمی مارکیٹوں میں متعارف کراسکیں گے، اسکرین شاٹ Internet.org
سوشل میڈیا کی مقبول ترین کمپنی فیس بک نے ایک اوپن سورس پلیٹ فارم کا اجرا کیا ہے جس کے تحت دنیا بھر سے لوگ آن لائن مواد اور ایپلی کیشنز بناکر پیش کرسکیں گے۔
فیس بک کے مطابق اس سروس کو Internet.org کا نام دیا گیا ہے جس کے ذریعے غریب علاقوں اور پسماندہ ممالک کے افراد اپنی ڈیجیٹل مصنوعات کو اُبھرتی ہوئی عالمی مارکیٹوں میں متعارف کراسکیں گے، یہ پلیٹ فارم چند شرائط کے ساتھ تمام ڈویلپرز کے لیے ہے جس میں بس ایک شرط یہ رکھی گئی ہے کہ جو بھی شے بنائی جائے وہ کمپیوٹر اور اسمارٹ فون دونوں پر کام کرسکے جب کہ یہ ان ممالک کے لیے ہوں جہاں انٹرنیٹ بہت سست اور بینڈ وڈتھ کم ہے۔
Internet.org پر کوئی بھی شے بنانے کے لیے 3 بنیادی اصول بھی وضع کیے گئے ہیں جس کے تحت پلیٹ فارم پر آنے والے لوگ پورے انٹرنیٹ کو کھنگالیں نا کہ چند مخصوص کمپنیوں کو دیکھیں، تمام ایپس اور سروسز کو مفت میں فراہم کیا جائے اور تمام سافٹ ویئر اور ایپس کو مخصوص ضابطوں کے تحت تیار کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فیس بک نے مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کا جو منصوبہ پیش کیا تھا جس پر بہت تنقید کی گئی کیونکہ مفت انٹرنیٹ فیس بک کے ذریعے ہی فراہم کیا جانا تھا جو کہ فیس بک صارفین بڑھانے کا ایک حربہ تصور کیا گیا اور ماہرین نے کہا کہ اس طرح انٹرنیٹ پر صرف چند کمپنیوں کی اجارہ داری بڑھ جائے گی۔