کراچی پولیس کی کارروائی متعدد افراد کے قتل میں ملوث 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار
ملزمان نے 14 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے، ایس ایس پی وسطی چوہدری اسد
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، ایس ایس پی چوہدری اسد۔
KARACHI:
پولیس نے شہر میں کارروائی کر کے متعدد افراد کے قتل میں ملوث 2 ٹارگٹ کلرز کوگرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایس پی کراچی وسطی چوہدری اسد نے پریس کانفرنس کے دوران گرفتار ٹارگٹ کلرز کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ملزمان سیاسی ورکرز سمیت متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 14 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے جب کہ ملزمان بھتہ خوری میں بھی ملوث ہیں۔
ایس ایس پی اسد چوہدری نے بتایا کہ ٹارگٹ کلرز کی شناخت عدنان ملا اور محبوب علی عرف ٹماٹر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزم عدنان نے سیاسی کارکنوں کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2pb54i_karachi-police_news