سلمان خان کی سزا کے خلاف سر جڑی بہنوں نے بھوک ہڑتال کردی
سلمان خان دونوں بہنوں کے پسندیدہ اداکار ہیں ان کے خلاف عدالتی فیصلہ آنے پردکھی اور صدمے سے دوچار ہیں، والد شکیل احمد
دھڑ جڑی بہنیں بالی ووڈ اسٹارکی رہائی کے لئے دعاگوبھی ہیں، والد شکیل احمد فوٹو:فائل
HYDERABAD:
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو سزا سنائے جانے کے بعد ان کے مداحوں میں شدید مایوس کی لہر دوڑ گئی ہے اور بھارت میں سرجڑی بہنوں اپنے پسندیدہ اداکار کی سزا کے خلاف بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہارکے شہرپٹنہ کی رہائشی سر جڑی بہنوں صبا اور فرح نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی سزا کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ جڑواں بہنوں کے والد شکیل احمد کا کہنا تھا کہ سلمان خان دونوں بہنوں کے پسندیدہ اداکار ہیں ان کے خلاف عدالتی فیصلہ آنے پر دکھی اور صدمے سے دوچار ہیں جب کہ دونوں بہنوں نے دوپہر سے کھاناپینا بھی چھوڑدیا ہے تاہم دونوں بالی ووڈ اسٹارکی رہائی کے لئے دعاگوبھی ہیں۔
واضح رہے کہ آج ممبئی کی عدالت نے سلمان خان کو 2002 کے کار حادثہ کیس میں 5 سال قید کی سزاسنائی ہے۔