صرف بیویاں ہی نہیں مرد بھی اپنی بیویوں کی بیماری کا باعث بنتے ہیں

جن خواتین کے شوہروں کو روزانہ شیو کرنے کی عادت نہیں تو انہیں دیگر خواتین کے مقابلے میں انفیکشن کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے

شادی کے بعد خواتین جتنا مرضی کوشش کرلیں موٹی ہوتی جائیں گی، تحقیق فوٹو : فائل

QUETTA:
عام طور پر کہا جاتا ہے کہ بیویاں اپنے شوہروں کے لئے مختلف مسائل کا باعث بنتی ہیں لیکن اب ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر بھی اپنی بیویوں کے لئے مختلف بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔


امریکا کی سدرن میتھوڈسٹ یونیورسٹی سے منسلک سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ شادی کے بعد خواتین جتنا مرضی کوشش کرلیں موٹی ہوتی جائیں گی جس کی وجہ محققین نے یہ بتائی ہے اگر خواتین کے شوہر مشروبات کے شوقین ہوں تو ان کی بیویاں بھی مشروبات کا زیادہ استعمال شروع کردیتی ہیں جبکہ مرد اپنی پرانی عادت کے باعث ہی مشروب پیتے ہیں۔ مشروبات کے زیادہ استعمال کی وجہ سے خواتین کا وزن بڑھ جاتا ہے اور وہ موٹی ہوجاتی ہیں۔

اس کے علاوہ جن خواتین کے شوہروں کو روزانہ شیو کرنے کی عادت نہیں تو انہیں دیگر خواتین کے مقابلے میں انفیکشن کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ اگر میاں بیوی کے درمیان بہت زیادہ لڑائی ہو اور نوبت مار پیٹ تک پہنچ جائے تو اس صورت میں خواتین کو آنے والے زخم دیر سے بھرتے ہیں۔
Load Next Story