مقبوضہ کشمیر میں گائے کو امتحان دینے کے لئے باقاعدہ رول نمبر جاری
بورڈ کی جانب سے جاری رول نمبر سلپ پر گائے کی تصاویر بھی لگی ہوئی ہیں۔
گائے کو رول نمبر سلپ جاری کرنے کا کارنامی سری نگر کے تعلیمی بورڈ نے انجام دیا۔ فوٹو : فائل
بھارت کے بورڈ آف پروفیشنل ایگزیمنیشن نے گائے کو امتحان میں شرکت کےلئے رول نمبر سلپ اور ڈیٹ شیٹ جاری کر کے نیا کارنامہ انجام دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری نگر کے رہائشی عبدالرشید بھٹ نے بورڈ آف پروفیشنل ایگزیمنیشن کے نظام کو جانچنے کے لئے اپنی گائے کا داخلہ بھجوادیا اس نے داخلہ فارم میں اپنی گائے کا نام کیچر گاو اور اس کے والد کا نام گورا داند لکھا، امتحانی فارم میں گائے کی تصاویر لگا کر متعلقہ تعلیمی بورڈ میں جمع کروا دیا۔ اس کی حیرت کی انتہا اس وقت نہ رہی جب بورڈ کی طرف سے اس کی گائے کی ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپ موصول ہوئی جس پر اس کی گائے اور اس کے والد کے نام کے ساتھ ساتھ گائے کے سر دم اور کھروں کی تصاویر بھی لگی ہوئی تھیں۔
گائے کے مالک عبدالرشید کا کہنا ہے کہ اسے گائے کی امتحانی رول نمبر سلپ اور ڈیٹ شیٹ دیکھ کر شدید جھٹکا لگا، ان کا گائے کا امتحانی فارم بھیجنے کا مقصد کسی کو تکلیف دینا یا مذاق اڑانا نہیں بلکہ دنیا کو یہ دکھانا تھا کہ بھارت میں محکمہ تعلیم کی اصل حالت کیا ہے۔