سابق وفاقی وزیر شیر افگن نیازی انتقال کرگئے

شیرافگن نیازی جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کے فرائض انجام دیئے

سابق وفاقی وزیر اورمعروف سیاستدان شیر افگن خان نیازی انتقال کرگئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شیر افگن نیازی 6 ماہ سے جگر کے کینسر میں مبتلا تھے اور گزشتہ 4 روز سے کومہ کی حالت میں رہنے کے بعد آج انتقال کرگئے، شیر افگن نیازی 2 بار ممبر قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔


وہ 2002 میں قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور بعد میں انہوں نے مسلم لیگ(ق)میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ انہوں نے پرویز مشرف کے دور حکومت میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کے فرائض انجام دیئے۔

ڈاکٹرشیرافگن خان نیازی کے انتقال پر صدر آصف زرداری ، وزیر اعظم راجا پرویز اشرف ، نواز شریف ، الطاف حسین اور دیگر سیاسی قائدین نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ڈاکٹرشیرافگن کی نمازجنازہ کل صبح ساڑھے دس بجے اسکول گراؤنڈ میانوالی میں اداکی جائے گی۔
Load Next Story