دبئی میں لگژری لائف اسٹائل کے گھر سمندرمیں تعمیر کرنے کا منصوبہ

کمپنی نے صرف 42 ولاز طیارے کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ان کی قیمت ابھی طے کی جانی باقی ہے

آئندہ برس مکمل ہو جانے والے گھر لگژری لائف اسٹائل رکھنے والے لوگوں کو بہت پسند آئیں گے،چیف ایگزیکٹو،فوٹو فائل

SUKKUR:
زمین پراپنا گھر حاصل کرنا ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے لیکن دبئی میں اب سمندر میں لگژری لائف اسٹائل کے گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے جو کہ آئندہ برس مکمل کر لیا جا ئے گاْ،یہ پہلے گھر ہوں گے جن کی تین منزلیں ہیں جن میں سے ایک پانی کے نیچے اور دو پانی کے اوپر ہوں گی۔


زندگی کی تمام سہولتیں دینے والے گھروں کوایک کشتی کی طرح آسانی کے ساتھ لے جایا جا سکے گا ان گھروں کی تعمیر کا منصوبہ بنانے والی معروف تعمیراتی کمپنی کلینڈینسٹ گروپ نے فی الحال اس طرح کے صرف 42 ولاز طیارے کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ان کی قیمت ابھی طے کی جانی باقی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ تیرتے ولاز 3 منزلہ ہوں گے جن میں سے ایک منزل ماسٹر بیڈ روم جو سمندر کے اندر پانی میں جبکہ اوپر کے دونوں کمرے عام استعمال کیلئے ہوں اور ان تینوں کمروں کے ساتھ ساتھ باتھ روم کی سہولت بھی میسر ہو گی۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو جوزف کلینڈینسٹ کے مطابق یہ گھر آئندہ برس مکمل ہو جائیں گے اور ہمیں امید ہے کہ یہ گھر لگژری لائف اسٹائل رکھنے والے لوگوں کو بہت پسند آئیں گے۔
Load Next Story