حیدرآباد میں10 روزہ صفائی مہم عملے کی چھٹیاں منسوخ
شہر کو صاف رکھنا ترجیح ہے،کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،شبیر قائم خانی
شہر کو صاف رکھنا ترجیح ہے،کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،شبیر قائم خانی. فوٹو عائشہ میر
حیدرآباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر سید برکات احمد رضوی کی ہدایت پربلدیاتی ایمرجنسی نافذ کیے جانے کے بعد ٹائون میونسپل کارپویشن لطیف آباد کے ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر محمد شبیر قائم خانی کی زیر صدارت افسران و عملے کا اجلاس منعقد ہوا
جس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کو صاف رکھنا ان کی اولین ترجیح ہے جس کیلیے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن نے میونسپل ایمرجنسی لگا دی ہے۔
کافی عرصے میں صحت و صفائی کے کاموں مسائل حائل ہونے کے باعث تعطل کا شکار ہو گئے تھے اس لیے 10 روزہ صفائی مہم شروع کی جا رہی ہے جبکہ ایمرجنسی نافذ کیے جانے کے باعث اب اتوار کے دن بھی چھٹی نہیں ہو گی جسکے ساتھ ہی بلدیاتی عملے اور افسران کی تمام چٹھیاں منسوخ کر دی گئی ہیں انھوں نے کہا کہ اب بلدیاتی اسٹاف کی کسی بھی غلطی و کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔