لاہورلومیرج کرنیوالے جوڑے کے عزیزوں کی ہائیکورٹ میں لڑائی

عروسہ کے اہلخانہ اسے لے جانا چاہتے تھے،شدید تشددسے کپڑے پھٹ گئے


Numainda Express October 12, 2012
عروسہ کے اہلخانہ اسے لے جانا چاہتے تھے،شدید تشددسے کپڑے پھٹ گئے ۔ فوٹو: فائل

لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں پسند کی شادی کرنے والی پیرمحل کی لڑکی کو اس کے گھر والوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

عروسہ اور اس کا شوہر طاہر نسیم عروسہ کے گھر والوں کی طرف سے درج مقدمے کے اخراج کے لیے ہائیکورٹ میں پیشی پر آئے تھے۔ احاطہ عدالت میں عروسہ کے والدین،چچا اور کزن نے اس پر جوتوں، گھونسوں، ٹھڈوں، تھپڑوں کی بارش کر دی اور زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی، لڑکی کے کپڑے پھٹ گئے، وہ شدید چیخ و پکار کرتی رہی اور پھر ادھ موا ہو کر گرگئی۔ نسیم کے رشتے دار بھی وہاں پہنچ گئے جس پر دونوں خاندانوں میں لڑائی شروع ہوگئی۔ وکلا اور سیکیورٹی عملے نے لڑکی کو بچایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں