ذوالفقارآبادآئل ٹینکرزٹرمینلرپورٹ کیلیے 3ہفتے کی مہلت
دوتہائی تعمیرمکمل ہوچکی،پانی ہے نہ بیت الخلا، سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش
دوتہائی تعمیرمکمل ہوچکی،پانی ہے نہ بیت الخلا، سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش ,فوٹو: فائل
ذوالفقارآباد میں آئل ٹینکرز ٹرمینل کی تعمیر کا دوتہائی حصہ مکمل کیاجاچکا ہے ، باقی کے لیے تیزی سے کام جاری ہے۔
یہ بات جمعرات کو سپریم کورٹ کے جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل دورکنی بینچ کو بتائی گئی ، سپریم کورٹ نے شہر سے آئل ٹینکرز کی پارکنگ کی منتقلی اورذوالفقار آباد آئل ٹینکرز ٹرمینل کی تعمیر کی پیش رفت سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کیلیے انتظامیہ کو تین ہفتے کی مہلت دے دی ، دورکنی بینچ نے آئل ٹینکرز کی رہائشی علاقوں میں غیرقانونی پارکنگ کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی،ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز ٹرمینل کے سپریم کورٹ کے مقرر کردہ کوآرڈینیٹر فیصل سعود نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ٹرمینل کی تعمیر کا 66فیصد کام مکمل کرلیاگیا ہے لیکن ٹرمینل میں پانی کی لائن موجود نہیں اور ابھی تک بیت الخلا کی تعمیربھی نہیں ہوسکی۔
اس موقع پر موجود کے ایم سی کے افسرانصار رضی نے عدالت کوبتایاکہ پانی کی فراہمی کیلیے ٹرمینل انتظامیہ سے تعاون کیا جائے گا،یہ کوئی بڑامسئلہ نہیں ہے، فیصل سعود نے بتایا کہ مذکورہ مقام پر پی ایس او کا مرکزی دفتر بھی موجود ہے آئل ٹینکرزکی فوری پارکنگ کے لیے وہاں نصب شیڈزکوبھی استعمال کیاجاسکتا ہے، ٹرمینل پراب بھی 500آئل ٹینکرز کی پارکنگ کی گنجائش موجود ہے جسے فوری استعمال کیاجاسکتا ہے ۔عدالت نے ہدایت کی کہ تین ہفتوں میں دیگر کام مکمل کرکے پروگریس رپورٹ پیش کی جائے۔