عامرخان اورجیکی چن اب ایک ساتھ فلم میں جلوہ گرہوں گے
"کنگ فو یوگا " نامی فلم میں بھارتی ثقافت اورچینی مارشل آرٹ کو اجاگر کیا جائے گا
کنگ فو یوگا ہندی اور چینی دونوں زبانوں میں تیار کی جائے گی فوٹو: فائل
LOS ANGELES:
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ہالی ووڈ اداکار جیکی چن ایک ساتھ فلم بینوں کو محظوظ کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت چین کے ساتھ مل کر 3 فلمیں بنارہی ہے،یہ فلمیں ہندی اورچینی دونوں زبانوں میں تیارکی جائیں گی، جن میں سے ایک فلم میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اورچین سے تعلق رکھنے والے ہالی ووڈ کے معروف اداکار جیکی چن مرکزی کردار نبھائیں گے۔ "کنگ فو یوگا" کے نام سے بننے والی اس فلم میں بھارتی ثقافت اورچینی مارشل آرٹ کو دکھایا جائے گا۔
واضح رہے کہ عامر خان کی "3 ایڈیٹس" کو چین میں نمائشن کے لئے پیش کیا گیا تھا جب کہ ان کی فلم "پی کے" کو بھی چینی زبان میں دکھانے کی تیاریاں جاری ہیں۔