اداکارہ میرا امریکا سے واپسی پراداس رہنے لگیں۔۔۔!!

شوبز رپورٹر  منگل 19 مئ 2015
لاہور میں اپنی سالگرہ کی تقریب میں بھی اداکارہ خوش تھیں نہ چہرے پر مسکراہٹ۔ فوٹو: فائل

لاہور میں اپنی سالگرہ کی تقریب میں بھی اداکارہ خوش تھیں نہ چہرے پر مسکراہٹ۔ فوٹو: فائل

لاہور: اداکارہ میرا امریکا سے واپسی پر اداس رہنے لگیں۔ لاہور آمد پر قریبی دوستوں کی جانب سے سالگرہ کی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا لیکن اداکارہ میرا کے چہرے پرمبارکباد اورنیک تمناؤں کے پیغامات ملنے کے باوجود مسکراہٹ نہیں تھی بلکہ اداسی چھائی رہی۔

معلوم ہوا ہے کہ امریکا کے حالیہ دورے کے دوران اداکارہ میرا کوفلم کے پروجیکٹ میں توزیادہ کامیابی نہیں مل سکی لیکن انھیں کیپٹن نوید اور ان کے فیملی کی جانب سے بہت پیارملا۔ کسی نے شاپنگ کروائی توکسی نے پرتکلف کھانوں سے تواضع کی۔ جس کی وجہ سے اداکارہ میرا اب پاکستان میں اپنے سسرالیوں کو بہت مس کررہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اپنی سالگرہ کے موقع پراداکارہ میرا روایتی انداز سے سج دھج کرنہیں بلکہ عام سے ملبوسات میں تقریب میں شریک ہوئیں ۔ انہوں نے حسب روایت تقریب میں شریک دوستوں کے ساتھ زیادہ تصویریں بنوائیں اورنہ ہی اس طرح سے انجوائے کیا، جیسے وہ ماضی میں ہونے والی اپنی سالگرہ کی تقریبات میں کرتی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔