سانحہ کوٹ رادھا کشن میں ملوث 106 ملزمان پر فرد جرم عائد

بھٹہ مالک یوسف گجر سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

قصور میں گزشتہ سال مشعل ہجوم نے مسیحی جوڑے کو بھٹے میں ڈال کر زندہ جلادیا تھا فوٹو:فائل

KARACHI:
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کی ہلاکت کے مقدمے میں بھٹہ مالک سمیت 106 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ کوٹ رادھا کشن کی تفتیش مکمل کرتے ہوئے پولیس نے چالان عدالت میں پیش کردیا جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھٹہ مالک یوسف گجر سمیت 106 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ تمام ملزمان پر عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کئے جانے پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس کے بعد عدالت نے گواہان کو کل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پنجاب کے ضلع قصور کے نواحی علاقے کوٹ رادھا کشن میں مشتعل ہجوم نے قرآن پاک کی مبینہ بےحرمتی کے الزام پر اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے مسیحی جوڑے کو تشدد کے بعد بھٹے میں زندہ جلا دیا تھا۔
Load Next Story